لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد اورسابق کپتان جاوید میاندادکے بارے میں بیان دینے کے بعد عامرسہیل کےخلاف شائقین کرکٹ کی طرف سےسوشل میڈیاپرشدیدردعمل سامنے آیاہے جس کے بعد سابق کپتان عامرسہیل نے اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے کہ ان کے بیان کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامرسہیل نے کہاہےکہ جب قومی کرکٹ ٹیم
کے ون ڈے فارمیٹ کے کپتان بنانے کامعاملہ سامنے آیاتھاتومیں پہلاشخص تھاجس نے سرفرازاحمدکوکپتان بنانے کی حمایت کی تھی کہ وہ یہ ذمہ داری خوب نبھاسکتے ہیں اورمیں نے یہ کبھی نہیں کہاکہ سرفرازاحمدکسی خاص ایجنڈے کے تحت کام کررہے ہیں کیونکہ سری لنکاسے چیمپینزٹرافی میں میچ جیتنے کے بعد سرفرازاحمد نے خوداپنے بیان میں اس جیت کاکریڈٹ جاویدمیاندادکودیاتھااورکہاتھاکہ اس جیت کوجاویدمیاندادکے نام کرتے ہیں ،جس پرسرفرازاحمد سے جب پوچھاگیاکہ آپ نے ایساکیوں کیاتوانہوں نے کہاتھاکہ جاویدمیاندادہم پرتنقید بہت کرتے ہیں اورمیرابیان بھی اسی حوالے سے تھا،عامرسہیل نے کہاکہ اگرکوئی غلط کہے گاتواس کوغلط ہی کہیں گے اوردرست کہے گاتواس کو سراہیں گے ۔یادرہے کہ سابق کپتان عامرسہیل نے ایک ٹی وی پروگرام میں سری لنکاکے خلاف پاکستان کی جیت پرسرفرازاحمدپرتنقید کی تھی اورکہاتھاکہ اس میںپاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکاکوئی کمال نہیں بلکہ یہ میچ آپ کوجتوایاگیاہے اورسرفرازاحمدکواس فتح پرزیادہ اچھل کودکی ضرورت نہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ کرکٹ میں کیاکچھ ہوتاہے اورکیاکیاہورہاہے ۔انہوں نے کہاتھاکہ اب یہ نہ پوچھاجائے کہ میچ کس نے جتوائے تھے ؟عامرسہیل نے کہاکہ سری لنکاکے خلاف جیت میں کس کاکردارتھامیں اس کے وسیلوں کانام نہیں لوں گا۔انہوں نے کہاتھاکہ چیمپینزٹرافی میںپاکستانی ٹیم کوفتح قوم کی دعائوں کی بدولت حاصل ہوئی ۔