پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی فائنل،کر کٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ ،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی ،کون کون میدان میں اترے گا؟ جانیئے

datetime 16  جون‬‮  2017 |

لندن (آئی این پی)چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ٹاکرا روائیتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو ہوگا۔شاہینوں نے کوہلی الیون کو گھیرے میں لینے کی حکمت عملی بنا لی،فیصلہ کن معرکے میں شاداب خان کی جگہ محمد عامر یا فہیم اشرف کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔فائنل سے قبل قومی ٹیم نے اوول کر کٹ گراؤنڈ پر سخت پریکٹس کی۔گرین شرٹس نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی تھی

جبکہ بلو شرٹس نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹ سے ہرایا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بولرز نے انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی، فیلڈرز بھی بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، بیٹنگ کی فارم بھی لوٹ آئی، سیمی فائنل میں سینئرز اظہر علی اور محمد حفیظ کے ساتھ بابر اعظم نے بھی عمدہ پرفارم کیا، فخر زمان مسلسل ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کر رہے ہیں،امید ہے کہ یہی جذبہ اور کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے فائنل بھی جیتیں گے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ اتنی مستحکم ہے کہ مڈل آرڈر کو میدان میں اترنے کی زحمت ہی کم کرنا پڑتی ہے، ٹیم تسلسل کے ساتھ بڑے اسکور بنا رہی ہے، بولرز بھی اچھی فارم میں ہیں، سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو کسی موقع پر بھی کھل کرنہیں کھیلنے دیا، پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ بڑا ہوتا ہے لیکن ایک متوازن اسکواڈ کی موجودگی میں ہمیں ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔پاکستان ٹیم کے ساتھ میچ کا اضافی دبا ؤہونے کے سوال پر ویرات کوہلی نے کہا کہ بلو شرٹس پہلے بھی کئی بڑے مقابلوں میں پریشر جھیل کر سرخرو ہو چکے، میرا نہیں خیال کہ اس بار بھی ان کو کوئی پریشانی ہو گی، تمام کھلاڑی فائنل میچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شاداب خان کی جگہ محمد عامر یا فہیم اشرف کو کھلائے جانے کا امکان ہے ،

پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔ اظہر علی، فخر زمان،بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفرازاحمد،عماد وسیم،رومان رئیس، حسن علی، جنید خان۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…