پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

لڑکی کے ساتھ تصاویر ، لڑکی کون ہے؟ شاہد آفریدی نے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیدیا

datetime 16  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے ماڈل و اداکارہ ثنا بچہ کی اپنے ساتھ تصویر پر تنقید کرنے والوں کا منہ انہیں بہن مخاطب کر کے بند کردیا۔یہ تصویر ایک روز قبل سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی جو ثنا بچہ کے گھر میں لی گئی تھی۔ ثنا نے اپنے گھر میں دعوت سحر کا اہتمام کیا تھا اور شعبہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات کو مدعو کیا تھا۔

شاہد آفریدی بھی مہمانوں میں شامل تھے۔اس موقع پر کئی تصاویر بھی لی گئیں تاہم ایک تصویر میں ثنا بچہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ شاہد آفریدی کے ساتھ کھڑی ہیں۔لوگوں نے دعویٰ کیا کہ تصویر میں آفریدی بہت بے آرامی کی حالت میں کھڑے ہیں اور ثنا بچہ ان کے بہت زیادہ قریب ہیں۔تاہم شاہد آفریدی نے تمام ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے ثنا بچہ کو بہن مخاطب کر ڈالا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے وہی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ثنا کو بہن کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔جواب میں ثنا بچہ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں انہیں لالہ (بھائی) کہہ کر مخاطب کیا اور کہا، ’گو کہ ہمارا خون ایک نہیں لیکن اس سے اچھی کوئی بات نہیں کہ ایک شخص نہ صرف آپ کو اپنی بہن کہے بلکہ آپ سے برتاؤ بھی ویسا ہی کرے‘۔یاد رہے کہ ثنا بچہ سابق اینکر ہیں لیکن اب وہ فلم انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ایک فلم میں بھی جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…