پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان براہ راست پروازیں، خبر نے عالم اسلام میں ہلچل مچا دی!!

datetime 16  جون‬‮  2017 |

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے حکومت کے ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی تیاری شروع کی گئی ہے۔ رواں سال حج کے موقع پر اسرائیلی مسافر بردار جہاز فلسطینی عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائیں گے۔اس سال فلسطینی عازمین حج اردن ، مصر یا دوسرے ملکوں کی فضائی سروسز کو استعمال کرنے کے بجائے براہ راست اسرائیلی ہوائی جہازوں پر حجاز مقدس کا سفر کریں گے۔

اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تل ابیب سے سعودی عرب کےلئے حج پروازوں کے بارے میں حالیہ عرصے کے دوران راز داری میں مذاکرات ہوئے ہیں۔ ان مذاکرات میں امریکہ، اسرائیل ، اردن، فلسطینی اتھارٹی اور سعودی عرب کے حکام نے حصہ لیا۔ اسرائیلی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب بن گورین ہوائی اڈے سے اسرائیلی مسافر جہاز سعودی عرب کےلئے اڑان بھریں گے۔اخباری رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اگرچہ فی الوقت حج پروازوں کے آغاز پر خفیہ اتفاق پایا گیا ہے مگردونوں ممالک کے درمیان فضائی سروس کا آغاز دو طرفہ سفارتی تعلقات کی طرف اہم پیشرفت ہیں۔ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ہوائی جہاز کچھ دیر کےلئے اردن کے ہوائی اڈے پراتریں گے اور وہاں سے دوبارہ وہ سعودی عرب کے لیے اڑان بھریں گے۔واضح رہے سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے تعلقات کی تردید کرتا آیا ہے۔ مقبوضہ فلسطین سے تعلق رکھنے والے عازمین حج اردن یا مصر سے فضائی، زمینی یا بحری راستوں سے حجاز مقدس جاتے رہے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…