جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام آٹھوں ٹیموں میں مجموعی طور پر 45 لاکھ ڈالر تقسیم کیے جائیں گے

datetime 16  جون‬‮  2017 |

لندن(این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017ء میں شریک تمام آٹھوں ٹیموں میں مجموعی طور پر 45 لاکھ ڈالر تقسیم کیے جائیں گے جو کہ پاکستانی روپوں میں 47کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی شاہین پہلے ہی جگہ بناچکے ہیں اور اگر گرین شرٹس نے فتح کا تاج اپنے سر سجا لیا تو ان پر ڈالروں کی برسات ہوگی اور 22لاکھ ڈالر کی خطیر رقم قومی ٹیم کے کھاتے میں جائیگی۔

جبکہ فائنل میچ میں شکست کھانے والی ٹیم کو 11 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جو مجموعی انعامی رقم کا نصف ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انعامی رقم صرف ایونٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ہی نہیں ملے گی بلکہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے علاوہ ایونٹ میں آخری نمبر پر آنے والی ٹیموں کو بھی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنلز تک پہنچنے والی انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیموں کو 4لاکھ 50ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔گروپ اسٹیجز میں تیسری پوزیشن پر آنے والی آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ 90، 90ہزار ڈالر کے حقدار ٹھہریں گے۔اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کے دونوں گروپوں میں سب سے آخری نمبر پر آنے والی نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کو بھی خوش کیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو 60، 60 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…