اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی فائنل ،دوسری ٹیم کابھی فیصلہ ہوگیا

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(این این آئی)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے شکست دے کرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں18جون کواوول کے میدان میں ٹائٹل کے حصول کیلئے مد مقابل ہوں گی۔بہتری کارکردگی پر بھارت کے روہت شرما مین آف دی میچ قرارپائے،بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا توبنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے

بھارت کو 265 رنز کا ہدف دیا اورروہت شرما نے 123 اور کوہلی نے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔بھارت کے آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز شیکھر دھون تھے جو کہ 46 رنز بنا کر مشرف مرتضیٰ کی گیند پر کیچ ہوئے۔اسکے بعدروہت شرمااورکوہلی کے درمیان ناقابل شکست178رنزکی پاٹنرشپ قائم ہوئی۔اس سے قبل جب بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز ہوا تو پہلے اوور کی آخری گیند پر ہی بھوونیشور کمار نے اوپنر سومیا سرکار کو صفر کے سکور پر بولڈ کر دیا۔بھوونیشور کمار نے بھارت کو دوسری کامیابی اس وقت دلائی جب ساتویں اوور میں انہوں نے صابر رحمان کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ ان کا کیچ رویندر جدیجا نے پکڑا۔اس کے بعد تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی شراکت میں 123 رنز بنے۔ 153 کے مجموعی سکور پر کیدار جادھو نے تمیم اقبال کی وکٹ حاصل کی انہوں نے 70 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی گرنے والی چوتھی وکٹ شکیب الحسن کی تھی جو کہ 15 رنز بنا سکے انہیں جدیجا نے آؤٹ کیا۔شکیب الحسن کے آؤٹ ہونے کے اگلے اوور میں ہی بنگلہ دیش کی جانب سے دوسرے سیٹ بیٹسمین مشفق الرحیم بھی کیدار جادھو کی گیند پر میدان بدر ہو گئے ان کا انفرادی سکور 61 رہا۔بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ 218 کے مجموعی سکور پر گری جب مصدق حسین کو بھمرا نے 43ویں اوور میں اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کیا۔اس کے بعد محمود اللہ 45ویں اوور کی

آخری گیند پر آؤٹ ہوئے جب ان کی ٹیم کا سکور 229 تھا۔ بنگلہ دیش نے مجموعی طور پر 265کا ہندسہ جوڑا ۔پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ انگلینڈ کی ٹیم کوشکست دے کر پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ 18جون کو اوول میں کھیلا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…