لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )انگلینڈکے خلاف سیمی فائنل میں پاکستانی بائولرزکی شانداربائولنگ نے کسی بھی انگلش بیٹسمین کوکھل کرکھیلنے کاموقع نہیں دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی بائولرزکی بہترین بائولنگ کی وجہ سے برطانوی کھلاڑی ٹرمپ کارڈبین سٹوکس نے 64گیندوں پرصرف 34رنزبنائے اوران 34 رنزمیں وہ ایک باربھی چھکاتودورکی بات ایک چوکابھی نہ مارسکے اوران کی کوئی ہٹ بائونڈری پر ہی نہ پہنچ سکی ۔
چیمینزٹرافی میں بین سٹوکس پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے 34رنزبنائے لیکن ان کے ان رنزمیں کوئی بھی بائونڈری شامل نہیں ہے ،ان کویہ رسواکن اعزازساری زندگی یاددرہے گاجبکہ برطانوی ٹیم نے مقررہ اوورزمیں 15چوکے لگائے لیکن ایک بھی چھکانہ لگاسکی ۔کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلاموقع ہے کہ 2015کے ورلڈکپ کے بعد برطانوی ٹیم نے 25سے زائد اوورزکھیلے ہوں اوران کی اننگزمیں ایک بھی چھکاشامل نہ ہو