منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلی بار بڑا کارنامہ،چیمپئنز ٹرافی کا بہترین کھلاڑی ہی سیمی فائنل کا مین آف دی میچ قرار پایا

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(این این آئی) پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی،حسن علی مین آف دی میچ قرارپائے۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلش بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس

کے جواب میں قومی ٹیم نے فخر زمان اور اظہر علی کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 2 وکٹ کے نقصان پر 38ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا، فخر نے اننگز کی چوتھی ہی گیند پر شاندار چھکا لگاکر اپنے جارحانہ عزام کا اظہار کیا جب کہ دونوں اوپنرز نے پہلی بار ایونٹ میں سنچری کی شراکت قائم کی، اس دوران فخر زمان نے ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔اظہر علی نے محتاط انداز میں اپنی ذمہ دارانہ اننگز کو جاری رکھتے ہوئے تیسری وکٹ کیلیے بابراعظم کے ساتھ ملکر 55 رنز کی شراکت داری قائم کی مگر ان کی سنچری بنانے کی کوشش رائیگاں گئی اور وہ 76 رنز پر بولڈ ہوگئے۔ بابار اعظم اور محمد حفیظ نے تیسری وکٹ کیلیے 42 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، بابر اعظم 38 اور حفیظ 31 رنز پر ناٹ آٹ رہے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے قائد سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئر اسٹو اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیبیو کرنے والے رومان رئیس نے اپنے تیسرے ہی اوور میں الیکس ہیلز کو 34 کے مجموعی اسکور پر آٹ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی وہ 13 رنز بناسکے جب کہ بیئراسٹو بھی 4 رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 46 رنز پر حسن

علی کا شکار بنے۔جوئے روٹ نے تیسری وکٹ کیلیے کپتان مورگن کے ساتھ ملکر 48 رنز کی شراکت قائم کی تاہم حسن علی نے مورگن کو 33 رنز پر پویلین بھیج کر اس شراکت کا خاتمہ کیا جب کہ جوئے روٹ بھی 46 رنز ہی بناسکے۔ جوز بٹلر بھی مزاحمت بھی 4 رنز تک ہی محدود رہی اور فخر زمان نے جنید خان کی گیند پر معین علی کا شاندار کیچ لے کر 11 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا اور پچھلے آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے بین اسٹوکس بھی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے رہے اور آخر کار حسن علی نے ان کی اننگز کا خاتمہ کیا، وہ 64 گیندوں پر 34 رنز ہی بناسکے۔

لیام پلنکٹ بھی 9 رنز بناکر روما رئیس کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، جنید خان اور رومان رئیس نے 2،2، جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی میں سعید اجمل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، حسن علی نے 10 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے بھائی کے نام کردیا ۔یادرہے کہ چیمپنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…