پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پہلاسیمی فائنل ،انگلینڈنے پاکستان کو جیت کےلئے 212 رنزکاہدف دیدیا

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم انگلینڈنے پاکستان کو 212رنزکاہدف دیدیاجبکہ انگلینڈکی ٹیم 49.4اووزمیں 211رنزبناکرآئوٹ ہوگئی تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے جونی بیرسٹو اور ایلکس ہلیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ دوسری جانب پاکستانی باؤلرز نے بھی اپنی نپی تلی باؤلنگ سے

انگلینڈ کےکھلاڑیوں کو ابتدائی اوورز میں کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہ کیا۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 34 کے سکور پر گری جب ایلکس ہیلز آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ رومان رئیس کی گیند پر بابر اعظم نے ان کا آسان کیچ لیا۔ اس کے بعد بیرسٹو اور جوئے روٹ نے ٹیم کے سکور کو 50 سے زائد تک پہنچایا۔ انگلینڈ کو دوسرا نقصان جونی بیرسٹو کی صورت میں اٹھانا پڑا جو ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی جبکہ محمد حفیظ نے ان کا کیچ لیا۔ جونی بیرسٹو نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسری وکٹ گرنے پر انگلینڈ کا سکور 80 رنز تھا۔اس کے بعد جوئے روٹ کے ساتھ کپتان ایون مورگن نے میدان سنبھالا، تاہم سکور ابھی 128 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ ذمہ داری سے بیٹنگ کر رہے جوئے روٹ بھی غیر ضروری شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ شاداب خان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد نے ان کا کیچ لیا۔ جوئے روٹ نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ بعد ازاں کپتان مورگن بھی پاکستانی باؤلرز کی گیندوں کا سامنا نہ کر سکے اور 33 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر چلتے بنے۔ ان کا کیچ بھی وکٹوں کے پیچھے کپتان سرفراز احمد نے پکڑا۔ اس کے بعد آنے والے کھلاڑی جوز بٹلر بھی زیادہ دیر تک وکٹوں پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 4 رنز

بنا کر جنید خان کی گیند کا شکار بنے۔  یہ کیچ بھی کپتان سرفراز احمد نے پکڑا۔پانچویں وکٹ کے نقصان پر انگلینڈ کی ٹیم نے 148 رنز بنائے تھے۔ انگینڈ کی چھٹی وکٹ 162 کے سکور پر گری جب معین علی بھی ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جنید خان کی گیند پر فاخر زمان نے باؤنڈری کے قریب بھاگتے ہوئے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے  7 وکٹوں کے نقصان پر 180 سے زائد رنز بنا لیےاس کے بعد پلنکٹ کھیلنے کےلئے آئے اوران کے ساتھ سڑوکس نے بہترین کھیل پیش کیا

لیکن پاکستانی بائولرزکی شانداربولنگ کی وجہ انگلینڈ200رنز47.1اوورزمیں بناسکاحسن علی کی گیندپرسڑوکس نے تیزکھیلنے کی کوشش میں گیندکواونچاکھیل دیااوران کاکیچ محمدحفیظ نے پکڑااس طرح انگلینڈکی 8وکٹ 201رنزپرہی گرگئی جبکہ حسن علی نے شانداربائولنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 3جبکہ پلنکٹ 9 فاسٹ باولرحسن  علی نے 35رنزپرتین برطانوی کھلاڑیوں کوآئو ٹ کیا۔رنزبناکررومان رئیس کی گیندپرآئوٹ ہوگئے ان کاکیچ اظہرعلی نے لیا

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…