منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل،سرفرازاحمد اور مکی آرتھر اپنی نئی حکمت عملی سامنے لے آئے

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف (این این آئی)سری لنکا کیخلاف کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ سیمی فائنل جیت کر لندن کا فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو مکی آرتھر کا کہناتھا کہ انگلینڈ مضبوط ٹیم ہے ،ہرانا آسان نہیں ہو گا ،سرفراز یا شعیب ملک کو اوپر کھلانے پر بات ہوئی ہے لیکن ابھی فیصلہ نہیں ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ مڈل آرڈر کی فارم پر تشویش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ مضبوط ٹیم ہے اسے ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ مڈل آرڈر بیٹنگ فلاپ ہونے پر تشویش ہے اور اس پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیم کی غیر مستقل مزاجی پریشانی کا باعث ہے لیکن بعض اوقات یہی ہماری سب سے بڑی قوت بن جاتی ہے جبکہ محدود اوور کی کرکٹ میں بہتر ٹیم بنتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں عالمی نمبر 2 پوزیشن حاصل کرلی اور ون ڈے رینکنگ میں بھی بہتری کی جانب گامزن ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے ٗ انگلینڈ کا سامنا کر نے کیلئے تیار ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفرازاحمد نے بتایا کہ انگلینڈ بہت بہت زیادہ اچھی ٹیم ہے انگلینڈ ٹیم کی کو آسان نہیں لینگے ۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ دنیا کی بہترین ٹیم کے خلاف کھیلیں تو آپ ضرور اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں لہذا ہم انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 14 جون کو کھیلا جائے گا ۔۔واضح رہے کہ پاکستا ن کو آٹھویں پوزیشن سے چھٹکارے کا موقع مل گیا،سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ پانے والی پاکستانی ٹیم کے لئے طویل عرصے بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن سے اوپرآنے کاموقع مل گیا،

اگرآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم عالمی نمبرچار انگلینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ دو پوائنٹس حاصل کرکے عالمی رینکنگ میں سری لنکاکی جگہ ساتویں نمبرپرآجائے گی۔ اس صورت میں پاکستان اور سری لنکا کے پوائنٹس عین برابر(93) ہی ہوں گے مگر پاکستان کواعشاریاتی برتری حاصل ہوگی۔اس طرح اگر بنگلہ دیشی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوجاتی ہے تو وہ دوپوائنٹس گنوا دے گی۔اس صورت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا فاصلہ صرف ایک پوائنٹ رہ جائے گا۔دوسری جانب اگر پاکستانی ٹیم انگلینڈکے خلاف سیمی فائنل ہاربھی جاتی ہے تب بھی اْس کی آٹھویں پوزیشن برقرار رہے گی تاہم اْس کا ایک پوائنٹ کم ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…