کارڈف(این این آئی)پاکستان کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں بیٹنگ میں اظہرعلی نے زیادہ رنزبنائے انہوں نے3میچوں کی 3اننگزمیں31کی اوسط سے93رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور50رنزہے۔دوسرے نمبرپرفخرزمان نے2میچوں کی 2اننگزمیں40.50کی اوسط سے81رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے
انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور50رنزہے۔تیسرے نمبرپرسرفرازاحمدنے3میچوں کی 2اننگزمیں76کی اوسط سے76رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور61رنزناٹ آؤٹ ہے۔چوتھے نمبرپرمحمدحفیظ نے3میچوں کی 3اننگزمیں20کی اوسط سے60رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور33رنزہے۔پانچویں نمبرپربابراعظم نے3میچوں کی 3اننگزمیں24.50کی اوسط سے49رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور31رنزناٹ آؤٹ ہے۔آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کی جانب سے باؤلنگ میں حسن علی کامیاب ترین باؤلررہے۔حسن علی نے3میچوں میں28اووروں میں137رنزدے کر19.57کی اوسط سے7وکٹیں لیں۔دوسرے نمبرپرجنیدخان نے2میچوں میں19اووروں میں93رنزدے کر18.60کی اوسط سے5وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرفہیم اشرف نے ایک میچ میں6.2اووروں میں37رنزدے کر18.50کی اوسط سے2وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپرعمادوسیم نے3میچوں میں25.1اووروں میں119رنزدے کر59.50کی اوسط سے2وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرمحمدعامر نے3میچوں میں28.1اووروں میں135رنزدے کر67.50کی اوسط سے2وکٹیں لیں۔