منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرفراز احمد نے سابق کپتان عمران خان کا 25 سالہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(این این آئی) قومی کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف نصف سنچری اسکور کرکے سابق کپتان عمران خان کا 25 سالہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے اہم معرکے میں پاکستان نے کپتان سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو 3 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میچ کی خاص بات کپتان سرفراز احمد کی 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز تھی جس کی بدولت انہوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔کرکٹ کی تاریخ میں آئی سی سی ایونٹس میں فتح پانے والے میچوں میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آج تک کسی پاکستانی کپتان کو نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل نہیں تھا لیکن سرفراز احمد سری لنکا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں نصف سنچری بناکر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں۔دوسری جانب سرفراز احمد نے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر عمران خان کا 25 سالہ پرانا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ عمران خان نے 1992 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کسی بھی پاکستانی کپتان کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے بڑا اسکور تھا تاہم اب یہ اعزاز سرفراز کو حاصل ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…