منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیمپئنز ٹرافی،ٹاپ ٹیموں کے سیمی فائنلز سے باہر ہونے کی حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(آئی این پی)انگلش کنڈیشنزنے چیمپیئنز ٹرافی کا رنگ پھیکا کردیا، فلیٹ وکٹس اور خراب موسم نے ایسا کمال دکھایا کہ ٹاپ ٹیموں کوابتدائی رانڈ سیہی گھرواپسی کی راہ لینا پڑی، 300سے زائد رنز کا ہدف بھی چھوٹا لگنے لگا۔برطانیہ میں جاری حالیہ چیمپیئنز ٹرافی میں سب ہی رنگ نظرآئے،بولرز نے رنگ کم ہی جمایا،بلے بازوں کا راج رہا۔بارش نے کئی میچوں کا مزہ کرکرا کیا،کئی اپ سیٹس بھی ہوئے اورتگڑے ٹیمیں گروپ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہوئیں۔

پہلے بنگلادیشی ٹائیگرزنے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو چاروں شانے چت کیااوریوں 2015کے ورلڈ کپ کی فائنلسٹ کی ایونٹ سے چھٹی ہوگئی۔ قسمت  آسٹریلیا سے خفا رہی،ان کے تینوں میچوں میں بارش ہوئی،2بے نتیجہ رہے جبکہ تیسرے میں اچھی پوزیشن کے باجود انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی ۔ٹرافی کیلئے فیورٹ تصور کی جانے والی انگلش ٹیم اپنے تینوں گروپ میچوں میں چھائے رہی ۔بنگلادیشی ٹیم نے پہلے بارآئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…