بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وہ پاکستانی کھلاڑی جس نے سری لنکا کی امیدوں کو خاک میں ملادیا

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں سری لنکانے پاکستان کو237رنزکاہدف دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کارڈف پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پرسری لنکانے پہلے بیٹنگ کی ۔سری لنکاکی طرف سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گناتھیلاکا تھے جنہیں 26 کے مجموعی سکور پر جنید خان نے آؤٹ کیا، وہ 13 رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوئے۔اسکے بعد مینڈس اورڈکویلا نے تیزی سے رنزبنائے

تاہم 82 کے مجموعی سکورپرحسن علی نے مینڈس کو کلین بولڈ کردیا، انہوں نے 27 رنز بنائے ، اگلے ہی اوورمیں فہیم اشرف نے چندیمل کو صفرکے انفرادی سکورپربولڈ کردیا ، آئی لینڈرز کے کپتان میتھیوز بھی 39 رنز بنا کر محمد عامر کے ہاتھوں بولڈ ہوئے، ان کے بعد نئے آنے والے کھلاڑی ڈی سلوا بھی اگلے ہی اوور میں جنید خان کی گیند پرپویلین لوٹ گئے۔اس طرح جنید خان نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔اورسری لنکاایک محدودہدف ہی دے سکا۔

کارڈف(مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے سری لنکاکوشکست دے دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکاکو 3وکٹ سے شکست دے کرسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے سری لنکاکی طرف سے دیئے گئے 237رنزکاہدف3 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔پاکستان کی طرف سے اظہر علی اور فاخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور آتے ہی جارحانہ بلے بازی شروع کر دی۔ دونوں بلے بازوں نے بغیر کسی نقصان کے ٹیم کے سکور کو 70 سے زائد رنز تک پہنچایا۔ فاخر زمان نے شاندار پیش کرتے ہوئے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 74 کے سکور پر گری جب فاخر زمان ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنا کیچ دے بیٹھے۔ پردیپ کی گیند پر گونارتنے نے ان کا کیچ لیا۔ فاخر زمان 50 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد آنے والے کھلاڑی بابر اعظم زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور غیر ضروری شارٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم نے صرف 10 رنز بنائے۔ یہ وکٹ بھی پردیپ کے حصے میں آئی جبکہ ڈی سلوا نے کیچ لیا۔ اس کے بعد آنے والے قومی ٹیم کے سینئر بلے باز محمد حفیظ نے اس میچ میں بھی شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور ایک غیر ضروری شارٹ کھیل کر اپنی وکٹ کھو دی۔ پریرا کی گیند پر پردیپ نے ان کا کیچ لیا۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جن کی وکٹ بھی غیر ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے گری۔ اظہر علی نے 34 رنز بنائے جبکہ لکمل کی گیند پر مینڈس نے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 131 رنز پر گری جب ٹیم کے ایک اور سینئر بلے باز شعیب ملک بھی اپنا کیچ دے بیٹھے۔ شعیب ملک نے صرف 11 رنز بنائے۔ ملنگا کی گیند پر ڈکویلا نے ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد نوجوان بلے باز عماد وسیم آئے اور چلتے بنے۔ اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے بلے باز فہیم اشرف انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے 15 رنز بنائے۔اس سے قبل سری لنکا کے خلاف تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے جنید خان اور حسن علی نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ محمد عامر اور ڈبیو کرنے والے فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سری لنکا نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی۔ سری لنکا کے 161 رنز پر 4 کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان میتھیوز اور ڈیکویلا نے 78رنز جوڑے۔ اسکے بعد آنے والے کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکے اور یکے بعد دیگرے آوٹ ہوتے رہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آئی لینڈرز نے 2۔49 اوورز میں 236 رنز بنائے۔ محمد عامر ن پہلے انجیلو میتھیوز کو39 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا اور اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر ڈک ویلا کو بھی 73 رنز پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔حسن علی نے 82 کے مجموعے اسکور پر کشال مینڈس کو بولڈ کیا، انہوں نے 27 رنز اسکور کئے تھے جبکہ 83 رنز پر فہیم اشرف نے دنیش چندی مل کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی ۔گرین شرٹس کو جنید خان نے پہلی کامیابی دلائی تھی جب گوناتھی لاکا 13 کے انفرادی اسکور پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، جنید خان اب تک 2 اوورز میڈن کراچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…