اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سری لنکا خطرناک حریف لیکن سرفراز الیون اسے شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ‘ مکی آرتھر

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم ( این این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سری لنکا خطرناک حریف ہے لیکن سرفراز الیون اسے شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،بھارت کیخلاف میچ جیتنے کی امید نہیں تھی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف معاملہ بالکل الٹ تھا جہاں ہمیں اپنی صلاحیتوں پر بھرپور یقین تھا۔ایک انٹر ویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہورہی ہے، بالنگ اٹیک صلاحیتوں سے مالا مال ہے، حسن علی کی کارکردگی متاثر کن ہے۔

عالمی کپ میں براہ راست رسائی اب تقریباً یقینی ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا خطرناک حریف ہے لیکن سر فراز الیون اسے شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور کھلاڑی بھرپور جذبے کیساتھ میدان میں اترنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف شکست سے مایوسی ہوئی تھی، مگر اب پاکستانی کیمپ کا موڈ بہت اچھا ہے۔میں سچی بات بتارہا ہوں کہ ہمارے درمیان بہترین گفتگو ہوئی تھی اور اچھی چیز یہ ہے کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں اب کھلاڑی بحث میں حصہ لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ذمہ داری لینا شروع کردیا ہے اور جیسے ہی ایک مرتبہ ایسا ہوتا ہے تو وہ ڈریسنگ روم میں ہی نفسیاتی رکاٹوں کو توڑ دیتے ہیں ۔ہیڈ کوچ نے جنوبی افریقہ کے خلاف فتح پر کہا کہ جس طرح کھلاڑیوں نے انہیںروکا تھا اس پر میں خوش تھا۔جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی بالرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے بی ڈی ولیئرز سمیت بڑے بلے بازوں کو جلد آئوٹ کردیا تھا، عماد وسیم نے اے بی ڈی ولیئرز کو کیریئر میں پہلی مرتبہ پہلی ہی گیند پر آئوٹ کرکے ریکارڈ بنادیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو کارکردگی پیش کرتے ہوئے دیکھ کر کسی بھی کوچ کے لیے خوشی ہوسکتی ہے اور حسن علی ان میں سے ایک ہیں وہ ایک سال کے مقابلے میں بہت بہتر ہوئے ہیں۔مکی آرتھر کا حسن علی کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس کی صلاحیتیںنکھر رہی ہیں اور وہ بہتر آل رائونڈر ہوگا،

وہ فیلڈنگ، بیٹنگ اور بالنگ کرسکتا ہے وہ بہتر پوزیشن میں ہے جس پر مجھے ان پر فخر ہے۔پاکستانی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ ہمارے پاس بابراعظم، عماد وسیم جیسے اچھے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں اور ہمیں ان پر اعتماد رکھنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…