پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران سٹیڈیم میں حسن علی کو گالیاں، گالیاں دینے والے لوگ کون تھے؟

datetime 10  جون‬‮  2017 |

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی پاکستان اور بھارت کا میچ 4 جون کو برمنگھم میں ہوا جس میں بھارت نے پاکستان کو آسانی سے شکست سے دوچار کیا ۔ اس ہار کا غصہ پاکستانی شائقین نے 7 جون کو ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران بھی نکالا ۔ جہاں پر پاکستانی پیچر حسن علی نے انکشاف کیاہے کہ میچ کے دوران انہیں متعدد بار گالیاں دی گئیں ۔

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں شکست نے پاکستانیوں کو انتہائی افسردہ اور غم و غصے میں مبتلا کر دیا تھا کیونکہ قومی ٹیم بغیر کسی مزاحمت کے انتہائی بدترین طریقے سے چاروں شانے چت ہوئی تھی۔ اس میچ میں حسن علی نے اہم کیچ چھوڑا تھا جبکہ باؤلنگ اور بیٹنگ کے ذریعے بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے تھے۔شائقین کا غصہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بھی دکھائی دیا حسن علی نے بتایا کہ انہیں میچ کے دوران چند شائقین کی جانب سے گالیاں دی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’’ربادا کا کیچ پکڑ کر جس طرح میں نے جشن منایا وہ میرے دل کی آواز تھی لیکن اس سے بھی زیادہ ان گالیوں کا جواب تھا جو مجھے شائقین کی جانب سے دی جا رہی تھیں۔پاکستانی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی حسن علی کی جانب سے یہ انکشاف کئے جانے پر بہت افسوس ہوا ہے کیونکہ ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے اور تنقید کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنی تعریف کرنا، مگر کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ اخلاقیات اور انسانیت سے گرا ہوا سلوک کرنا قطعی طور پر درست نہیں۔یاد رہے کہ حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں صرف چوبیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ دو کیچز بھی لیے۔ ان کی یہ عمدہ کارکردگی انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی بار مین آف دی میچ بنائے جانے کا سبب بھی بنی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…