اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سیمی فائنل کون کون کھیلے گا؟پاکستان،بھارت،جنوبی افریقہ یا سری لنکا؟چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ بی میں انتہائی دلچسپ صورتحال پیداہوگئی

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)چیمپیئنز ٹرافی میں سری لنکا کے ہاتھوں ایونٹ کی فیورٹ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد گروپ بی میں انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور چاروں ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہیں۔گروپ بی میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے بعد بھارت سمیت ان تینوں ٹیموں کے یکساں دو پوائنٹس ہو گئے تھے لیکن رن ریٹ کی بنیاد پر بھارت پہلے،

جنوبی افریقہ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر موجود تھا۔لیکن آج سری لنکا کی بھارت کے خلاف غیریقینی فتح کی بدولت چاروں ٹیموں کے یکساں دو پوائنٹس ہو گئے ہیں اور اب یہ چاروں ٹیمیں اگلے رانڈ میں جگہ بنا سکتی ہیں۔گروپ بی کے اگلے دونوں میچز اب کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں اور بقیہ دونوں میچوں کی فاتح ٹیمیں سیمی فائنل کی حقدار قرار پائیں گی اور اس لحاظ سے ایونٹ کیلئے فیورٹ قرار پانے والی بھارت اور جنوبی افریقہ میں سے کوئی ایک ٹیم چیمپیئنز ٹرافی سے باہر جائے گی۔پاکستان کو ایونٹ کے اگلے رانڈ میں رسائی کیلئے ہر حال میں سری لنکا کو شکست دینا ہو گی۔گروپ بی میں اگلا میچ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان اوول کے میدان میں اتوار کو کھیلا جائے گا جبکہ پیر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں صوفیہ گارڈنز کارڈف میں مدمقابل ہوں گی۔سری لنکا کی جیت نے چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے آخری میچوں کو کوارٹر فائنل بنا دیا۔ پاکستان، سری لنکا، بھارت اور جنوبی افریقہ میں سے جو بھی ٹیم جیتے گی وہی سیمی فائنل کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے سری لنکا کی جیت نے گروپ بی کو دلچسپ بنا دیا۔ چیمپئنز ٹرافی میں گروپ مرحلے کے آخری دونوں میچ کوارٹر فائنل بن گئے۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ چاروں کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں۔

گرین شرٹس سری لنکا کے خلاف رن ریٹ کی فکر سے ہو گئے آزاد، سرفراز الیون نے سیمی فائنل کھیلنا ہے تو 12 جون کو آئی لینڈرز کو ہر صورت ہرانا ہو گا۔ سری لنکا سے ناکامی پر دفاعی چیمپئن بھارتی ٹیم بھی گرداب میں پھنس گئی، 11 جون کو پروٹیز کے خلاف کرو یا مرو کا چیلنج درپیش ہے۔ کوہلی الیون جیتی تو کھیلے گی سیمی فائنل ورنہ ہارنے پر بھارتی سورماں کو خالی ہاتھ ہی گھر لوٹنا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…