پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

باکسر عامر خان کے والد سے تنازعات ختم

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے اپنے والد سے تنازعات بالاآخر ختم ہوگئے ہیں۔ اس کا ثبوت برمنگھم میں پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران سامنے آیا ۔عامر خان اپنے والد ساجد خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔اس موقع پر عامر خان نے ٹوئٹ بھی کیا کہ ماضی بالاآخر ماضی ہوتا ہے، اب وہ روشن مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

دریں اثناء برطانوی نژاد عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے اپنے باکسنگ سے متعلق معاملات اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو سونپ دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان نے اپنے والد اور چچا اور قریبی دوست کو باکسنگ معاملات سے علیحدہ کر کے اس کی تمام تر ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔یاد رہے کہ دو دن قبل عامر خان نے اپنے والد ، چچا اورقریبی دوست کو اپنی ٹیم مینجمنٹ سے علیحدہ کر دیا تھا جس پر ان کے والد کافی تلملائے تھے اور انہوں نےاپنے بیٹے اور بہو کا اپنے گھر میں داخلہ بند کر کے کبھی نہ ملنے کا اعلان کیا تھا۔باکسر کی اہلیہ فریال نے اپنے شوہر کی پیشہ ورانہ انتظامی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں باکسرعامرخان کی گھریلو فائٹ سنسنی خیز مراحل میں داخل ہو گئی ہے، تاہم عامر خان کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہ ہو سکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…