جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

انوکھی حکمت عملی،پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے بھی پہلے سے ہی ٹیم کا اعلان کردیا،3اہم کھلاڑی باہر

datetime 6  جون‬‮  2017 |

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے احمد شہزاد، وہاب ریاض اور عماد وسیم کونہ کھلانے کافیصلہ کیاہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہاہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے مکمل تیار ہیں اور امید ہے کہ ٹیم ایونٹ میں کم بیک کرے گی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ احمد شہزاد، وہاب ریاض اور عماد وسیم کونہ کھلانے کافیصلہ کیاگیاہے

جبکہ ان کی جگہ فخر زمان اور جنید خان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فہیم اشرف عمادوسیم کی جگہ پرکھیلیں گے اورشاداب خان کافیصلہ میچ سے قبل کیاجائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف اظہر علی کے ساتھ فخر زمان میچ میں اوپننگ کریں گے جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے تاہم شاداب کوکھیلانے کافیصلہمیچ سے قبل کیا جائے گا۔ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں شعیب ملک، محمد عامر، محمد حفیظ، حسن علی، اور بابر اعظم شامل ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض کی جگہ پر طلب کئے جانے والے رومان رئیس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اجازت ملنے کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے۔ سرفرازاحمد نے کہا کہ ا مید ہے کہ ٹیم ایونٹ میں کم بیک کرے گی اورایونٹ میں تمام ٹیموں کوٹف ٹائم دینگے ۔جبکہ گزشتہ روزپاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ جنید خان،حسن علی ایک طرح کے باولر تھے، اس لیے وہاب کو ترجیح دی،کھیل کیلئے بنائے گئے پلان پر عمل نہ ہوسکاجوکافی تشویش کی بات ہے۔ بھارت نے کافی اچھا کھیل پیش کیا،میچ سے اندازہ ہوا کہ ہم ون ڈے کرکٹ میں کہاں کھڑے ہیں،شکست سے مایوسی تو ہوئی ہے لیکن ہم واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم بنیادی غلطیاں کررہے ہیں،آسان کیچ ڈراپ کردیتے ہیں

لیکن گزشتہ ایک سال میں ٹیم آہستہ آہستہ بہتری کی طرف آرہی ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں بھارت کے خلاف میچ میں وہاب ریاض کو کھلانا ان کا اپنا فیصلہ تھا جس کی وہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ایک سال قبل ہی پاکستانی ٹیم کی بطور کوچ ذمہ داریاں سنبھالنے والے مکی آرتھر نے کہا ’یہ کہنا کہ ہم برا کھیل پیش کر رہے تھے، ہماری بے عزتی ہے‘۔انہوں نے گذشتہ برس پاکستان ٹیم کی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ برس 2 سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی نویں سے آٹھویں نمبر پر آگیا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ‘یہ پاکستان ٹیم کا برا دن تھا اور ٹیم اسے بدلنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔محمد عامر اور وہاب ریاض کی فٹنس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ ایسا کیوں ہوا لیکن میں اس معاملے کو میڈیکل ٹیم کے سامنے اٹھائوں گا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…