پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پاک افغان کرکٹ سریز ، اعلان ہو گیا

datetime 28  مئی‬‮  2017 |

لاہور ( آئی این پی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغان میں علاقائی میچز کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں ،پاکستان اور افغان نے شارجہ میں کرکٹ سیریز کھیلنے پر اتفاق کیا ہے ،

آئی سی سی کی رکنیت اور ایشیاکپ میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کرتے ہیں،سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ ہفتہ کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا پاکستان اور افغانستان میچز کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔شہریار خان نے کہا پاکستان اور افغانستان نے شارجہ میں کرکٹ سیریز کھیلنے پر اتفاق کیا ہے ۔ آئی سی سی کی رکنیت اور ایشیاکپ میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کھیلنے کیلئے ٹیموں کا اعلان بعد میں کریں گے۔پی ایس ایل میں بہت سے افغان کھلاڑیوں نے ہمارے ساتھ کھیلا۔ہمسایہ ملک کے ساتھ جونیئر کرکٹ بھی کھیلنا چاہتے ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افغان چیئرمین نے کہا پاکستان اور افغانستان کے تعلقات تاریخی ہیں۔کرکٹ میں افغانستان کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کی ضرورت ہے۔سیاسی تعلقات کے استحکام کے لیے کھیل کے میدان کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔پاکستان اور افغانسات دوستانہ ٹی 20میچز کھیلیں گے۔پہلا ٹی 20افغانستان جبکہ دوسرا پاکستان میں کھیلا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…