برمنگھم(آئی این پی)چیمپئنز ٹرافی میں بنگلا دیش کیخلاف وارم اپ میچ میں پاکستان کی تیاریوں کا پول کھل گیا،بنگلہ دیشی بلے بازوں نے پاکستان باؤلرز کا بھرکس نکال دیا،بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 341رنز بنا ڈالے، پاکستانی پیس بیٹری بری طرح ناکام،جنید خان اور وہاب ریاض کو 9،9اوورز میں بلترتیب 73اور 68حسن علی کو 10اوورز میں 58رنز پڑے۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں
کھیلے گئے وارم آپ میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں341 رنز بنا ڈالے، پاکستانی پیس بیٹری بری طرح ناکام رہی ،جنید خان اور وہاب ریاض کو 9،9اوورز میں بلترتیب 73اور68حسن علی کو 10اوورز میں 58رنز پڑے،فہیم اشرف کو6اوورز میں35،شاداب خان نے9اوورز میں55اور عماد وسیم کو4اوورز میں38رنز پڑے۔پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 4 ، شاداب خان اور حسن علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔