پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی؟نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،پاکستان کاپوائنٹس کا فرق بڑھ گیا

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ، جنوبی افریقا 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،آسٹریلیا دوسرے،بھارت تیسرے اور 88 پوائنٹس کیساتھ پاکستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ابتدائی20بلے بازوں میں صرف2پاکستان بیٹسمین موجود ہیں بابر اعظم 8ویں اور محمد حفیظ20ویں نمبر پر موجود ہیں ،اے بی ڈی ویلئیرز پہلے نمبر پر موجود ہیں ،

باؤلنگ رینکنگ میں ابتدائی20باؤلرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے ، پاکستانی نژاد جنوبی افریقی باؤلر عمران طاہر پہلے نمبر پربراجمان ہیں۔آؒ ل راؤنڈرز میں شکیب الحسن پہلے ،پاکستانی محمد حفیظ دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ، جنوبی افریقا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، پاکستانی ٹیم 88 پوائنٹس کے ساتھ بدستور آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے ، 118 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا دوسرے ، 117 پوائنٹس کے ساتھ بھارت تیسرے ، نیوزی لینڈ 116 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 110 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، 93 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا چھٹے ، بنگلہ دیش 91 پوائنٹس کے ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔پاکستان ٹیم رینکنگ میں 88پوائنٹس کے آٹھویں نمبر پر براجمان ہے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 79 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کی ٹیم 52 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔رواں برس 30 ستمبر تک آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ 2019 کیلئے کوالیفائی کریں گی۔دوسری طرف بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ میں ابتدائی20بلے بازوں میں صرف2پاکستان بیٹسمین موجود ہیں بابر اعظم 8ویں اور محمد حفیظ20ویں نمبر پر موجود ہیں

جبکہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلئیرز پہلے نمبر پر ہیں ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسرے ، بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔ باؤلنگ رینکنگ میں ابتدائی20باؤلرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے جبکہ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی باؤلر عمران طاہر پہلے ،مچل سٹارک دوسرے ،سنیل؛ نائرائن تیسرے اورکاگیسو ربدا چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔آؒ ل راؤنڈرز میں شکیب الحسن پہلے ،پاکستانی محمد حفیظ دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…