اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

سپاٹ فکسنگ کیس،اگرمیں نے منہ کھولاتویہ لوگ کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،شرجیل خان نے انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی،بورڈششدر

datetime 18  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل قومی کرکٹر ناصر جمشید نے مقدمے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو عدالت لے جانے کی دھمکی دے دی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں پاکستان کے سابق اوپنر نے کہا کہ پی سی بی ان کا نام بدنام کر رہا ہے اور بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو چیلنج کیا کہ وہ ان کے خلاف جو بھی ثبوت ہیں انہیں عدالت میں پیش کرے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ پی سی بی میری خاموشی کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اب انہیں جواب دینے اور عدالت لے جانے کا وقت ہے۔ناصر جمشید نے کہا کہ پی سی بی میرے ساتھ زیادتی کر رہا ہے جہاں کھلاڑیوں کو بلا کر میرے خلاف بیان دینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ میرا نام بدنام کرنے کے بجائے پی سی بی ثبوت سامنے لائے اور میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ میرے خلاف ثبوت عوام کے سامنے لائیں۔ پروفیشنلزم نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے اور اس سب سے میری ذاتی زندگی بہت متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرمیں نے منہ کھولاتوکرکٹ بو رڈکے بڑے بڑے نام منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔ میں نے اپنے وکیل سے مشاورت کی اور ہم اسے چیلنج کرتے ہوئے پی سی بی کو عدالت لے کر جائیں گے۔واضح رہے کہ پی سی بی کا مانا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے ہی دن منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اوپننگ بلے باز مرکزی کردار ہیں۔اس سلسلے میں انہیں فروری میں برطانیہ میں گرفتار بھی کیا گیا تھا البتہ ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا لیکن بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر انہیں عبوری طور پر معطل کردیا تھا۔17مئی کو پی سی بی نے محمد نواز کو دو ماہ کیلئے معطل کر کے ان پر دو لاکھ روہے جرمانہ بھی عائد کردیا تھا جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بکیز کے رابطہ کرنے کی تفصیلات کوغیر ضروری تاخیر سے پی سی بی کی نگرانی اور سیکیورٹی کمیٹی کو آگاہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…