پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کی ورلڈ کپ2019ء میں براہ راست شرکت روکنے کیلئے بھارت نے خطرناک چال چل دی،حیرت انگیزاعلان

datetime 17  مئی‬‮  2017 |

نئی دہلی(آئی این پی ) بگ تھری کیخلاف ووٹ دینے پربی سی سی آئی پاکستان کی دشمنی میں حد سے آگے بڑھ گیا ، پاکستان کو ورلڈ کپ2019ء میں براہ راست کوالیفائی کرنے سے روکنے کے لیے اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف انہی کے دیس میں ون ڈے سیریز کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارت اپنے سٹار کھلاڑیوں کو آرام دینے کا بہانہ بنا کر ویسٹ انڈیز بھجوا سکتا ہے

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے فوری بعد23جون سے ویسٹ انڈیز کیخلاف انہی کے دیس میں پانچ  ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ پر مشتمل سیریز کھیلے گی،پہلے دو میچز پورٹ آف سپین،اگلے 2اینٹیگا اور آخری و ن ڈے اورواحد ٹی ٹوئنٹی کنگسٹن میں کھیلا جائیگا۔آئی سی سی رینکنگ میں 79پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر پرموجود ویسٹ انڈیز اگلے ماہ افغانستان کیخلاف سیریز کھیلے گی اور چیمپئنز ٹرافی سے باہر کیریبیئن سائیڈ کو امید ہے کہ 8ویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم ایونٹ میں ناقص کاکردگی پر پوائنٹس کھوئے گی جس کا اسے فائدہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل شیڈول کی سختی کے پیش نظر بھارت اپنے سٹار کھلاڑیوں کو آرام دینے کا بہانہ بنا کر کمزور ٹیم بھی ویسٹ انڈیز بھجوا سکتا ہے جس کا لامحالہ فائدہ کیریبئن سائیڈ کو ہوگا۔ جبکہ گزشتہ روزآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے ون ڈے قومی کرکٹ ٹیم کے 7کھلاڑی لاہور ائیر پورٹ سے لندن روانہ ہوگئے ، لندن جانے والوں میں عمراکمل، شعیب ملک، محمد حفیظ، فخر زمان، عماد وسیم، جنید خان اور فہیم اشرف شامل ہیں، تاہم احمد شہزاد 18مئی کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔کپتان سرفراز احمد سمیت 8کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گے، قومی ٹیم 27 مئی کو بنگلہ دیش کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی، جبکہ 28مئی کو دوسرا پریکٹس میچ آسٹریلیا سے ہوگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…