جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی, قومی ٹیم کے کونسا کھلاڑی ایونٹ کا حصہ بنے گے ؟ نام سامنے آگئے

datetime 17  مئی‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے ون ڈے کرکٹ ٹیم کے 7کھلاڑی لاہور ائیر پورٹ سے لندن روانہ ہوگئے ، لندن جانے والوں میں عمراکمل، شعیب ملک، محمد حفیظ، فخر زمان، عماد وسیم، جنید خان اور فہیم اشرف شامل ہیں، تاہم احمد شہزاد 18مئی کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔کپتان سرفراز احمد سمیت 8کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گے، قومی ٹیم 27 مئی کو بنگلہ دیش کے ساتھ پریکٹس

میچ کھیلے گی، جبکہ 28مئی کو دوسرا پریکٹس میچ آسٹریلیا سے ہوگا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 4جون کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا، جبکہ 7جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا کے ساتھ لیگ میچز ہونگے۔اس سے پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم پیر کی صبح ایک گھنٹے کی فلائٹ کے بعد ڈومینکا سے سینٹ لوشیا پہنچی، جہاں اس نے ٹرانزٹ میں ہوٹل میں 8گھنٹے آرام کیا۔ سینٹ لوشیا سے منگل کی صبح پاکستانی ٹیم لندن کے لئے روانہ ہوئی۔ لندن سے ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی بر منگھم چلے جائیں گے، جہاں چیمپئنز ٹرافی کا 10روزہ کیمپ لگے گا۔ون ڈے اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑی بھی برمنگھم میں ٹیم کو جوائن کریں گے، جبکہ مصباح الحق اور دیگر کھلاڑی پاکستان آجائیں گے۔ یونس خان 6دن لندن میں قیام کریں گے۔پرنس آف ویلز جمعرات کو لندن کے اوول گرائونڈ پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ پرنس اوول کی پچ پر ٹورنامنٹ میں شریک 8ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملیں گے اور ٹورنامنٹ کا با ضابطہ افتتاح کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی یکم سے اٹھارہ جون تک انگلینڈ میں ہوگی،روایتی حریف چار جون کو برمنگھم میں مدمقابل آئیں گے،بڑے میچ کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں،پاکستان کو پول میچز میں سری لنکا اور ساوتھ افریقہ کا چیلنج بھی درپیش ہوگا،شاہینوں کی اونچی اڑان ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کو یقینی بنا دے گی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…