بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

گواسکر نے آکر مجھے کہا کہ تم نے عمران خان کیخلاف اوپننگ کرنی ہے تو خوف سے میرے ہاتھ سے جوس کا گلاس گر گیا

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے مشہور کرکٹر روی شاستری نے بھارتی ٹی وی ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار ہم میچ سے قبل ڈریسنگ روم میں بیٹھے ہوئے تھے۔ اتنی دیر میں سنیل گواسکر نے آکر مجھ سے کہا کہ شاستری تیار ہو جائو کیونکہ آج تم نے دسویں نمبر پر نہیں کھیلنا بلکہ تم نے اوپننگ کرنی ہے، روی شاستری نے کہا کہ ہم اس وقت ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر جوس پی رہے

تھے، جیسے ہی گواسکر نے آکر مجھے اوپننگ کی اطلاع دی تو میرے ہاتھ سے جوس کا گلاس نیچے گر گیا۔ مجھے اس بات کا خوف تھا کہ میں نے عمران خان کیخلاف اوپننگ کرنی ہے اور عمران خان نے مجھے بائولنگ کروانی ہے۔ دوسری جانب عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں نےکبھی نہیں سوچا کہ جینز کی پینٹ کے ساتھ بوٹ پہنوں جو مل گیا پہن لیا حتیٰ کہ چپل پہن کر گھومتا رہتا ہوںایک دلچسپ واقعہ سناتےہوئے انہوں نے بتایا کہ میں شاپنگ کا دلدادہ نہیں اور نہ ہی فضول خرچ ہوں ایک شو میں شلوار قمیض پہن کر آنے کے عوض ڈھیروں شلوار سوٹ گفٹ ملنے کی آفر ہوئی تو اس آفر کو قبول کرتے ہوئے شو میں قمیض شلوار پہن کر چلا گیا جس کے عوض ڈھیروں سوٹ گفٹ میں مل گئے جنہیں 20سال تک استعمال کرتا رہا اور نئے خریدنے کی ضرورت ہی محسوس نہ ہوئی۔کپتان نے اپنی ڈائٹ سے متعلق پوچھے سوال پر بتایا کہ کیونکہ تنہا رہنا پسند کرتا ہوں تو کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ بھوکا پیاسا سونا پڑتا ہے اور اکثر نوکروں کے گھر کا کھانا منگوا کر کھا لیتا ہوںجس میں کوئی عار نہیں سمجھتا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ مجھ سے امریکی سفیر نے ملنے میری رہائش گاہ بنی گالا آنا تھا تو میں نے نوکروں کو کہا کہ یار کچھ کھانے کا بندوبست کر لینا جب امریکی سفیر ملاقات کیلئے آئے تو انہیں پہلے سبز

چائے کا قہوہ دیا گیا اور بعد میں سستے بسکٹ پیش کئے گئے اور وہ بھی پیکنگ میں تو امریکی سفیر خود پیکنگ میں سے بسکٹ نکال کر کھاتےاور ہنستے رہے۔عمران خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہوتی ہے کہ اگر میرے پاس پیسے آئیں تو انہیں عوامی فلاح کے کاموں میں خرچ کروں جس سے مجھے خوشی ملتی ہے ، شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی جیسے ادارے ملک کے غریبوں کیلئے بنائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…