ریدی کو جگہ دینے کی پیشکش پر حنیف محمد کے صاحبزادے آپے سے باہر ، بڑا مطالبہ کر دیا

9  مئی‬‮  2017

کراچی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ سابق آل راؤنڈ اور کپتان شاہد آفریدی کی اکیڈمی کیلئے شہری، صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب زمین کی فراہمی کی پیشکش کے بعد سابق کرکٹر حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد بھی میدان میں آ گئے ہیں۔میئر کراچی وسیم اختر کے بعد صوبائی حکومت اور وفاق کی جانب سے بھی عالمی شہرت یافتہ سابق آل راؤنڈر کو زمین کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی تاہم اس اعلان کے

ساتھ ہی شعیب محمد نے اپنے والد کے نام سے گراؤنڈ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کیلئے دو، تین پیشکشیں آ رہی ہیں جو اچھی بات ہے تاہم حنیف محمد جیسے عظیم بلے باز کے ریکارڈ اور خدمات دنیا میں کوئی نہیں بھلا سکتا۔انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خود فون کر کے وعدہ کیا کہ ان کے نام سے ایک گراؤنڈ تعمیر کیا جائیگا تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کچھ نہیں ہو سکا۔شعیب محمد نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر کوئی کرکٹ میں تکنیک کوکرکٹر کی اہلیت جانچنے کیلئے اولین پیمانہ قرار دیتا ہے تاہم اگر کوئی راؤنڈ کی سہولت موجود نہیں ہو گی تو ہم حنیف محمد کی شاندار تکمیل کو اگلی نسل تک کیسے منتقل کریں گے اور پاکستان کرکٹ کیسے آگے بڑھے گی۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ لٹل ماسٹرز کی زندگی کے آخری ایام میں وزیر اعلیٰ سندھ بھی ملاقات کیلئے آئے اور انہیں باور کرایا کہ گراؤنڈ کا قیام ان کی زندگی کی آخری خواہش ہے تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بھی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی میرے والد سے اچھی دوستی رہی اور اب وقت ہے کہ آپ میرے والد سے دوستی نبھاتے ہوئے ان کے نام پر ایک گراؤنڈ بنائیں تاکہ ان کے ساتھ ساتھ آپ کا نام بھی روشن رہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…