نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈنے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ پر غور شروع کر دیا ۔ بھارت کا یہ سخت موقف آئی سی سی کی جانب سے بگ تھری کے خاتمے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ذرائع کے مطابق اسی سلسلے بی سی سی آئی کا جنرل اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ انڈیا آئی سی سی کے نئے آئین کی مخالفت کرے گا جس میں ہندوستان کا مالی حصہ ممکنہ
طور پر کم کردیا جائے گا۔اس وقت ہندوستان نے چھوٹے بورڈز کو ساتھ ملانے کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اور سری لنکا، بنگلہ دیش اور زمبابوے اس کا ساتھ دینے پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں اور اسے بگ تھری کو برقرار رکھنے کیلئے صرف ایک تہائی اکثریت درکار ہے۔اب بی سی سی آئی نے یہ سوچ لیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ سے ایونٹ کا انعقاد نہیں ہو پائے گا۔