منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

براوو کے بعد آندرے رسل کا بھی بالی وڈ کا رخ

datetime 17  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی)ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی آندرے رسل کرکٹ کے بعد فلموں میں اپنے کریئر کے لیے مواقع کی تلاش میں ہیں۔ کرکٹ اور بالی وڈ کا رشتہ بہت پرانا ہے اور اب اس میں ایک اور نام جڑنے والا ہے۔انڈین خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈوین براوو کے بعد اب آل راؤنڈر آندرے رسلبھی فلم اور موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ان سے قبل آسٹریلیا کے کرکٹر بریٹ لی بھی بالی وڈ میں نظر چکے ہیں۔ ان کی فلم ‘ان انڈین’ یعنی غیر ہندوستانی سنہ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔براوو کے گیت ‘چیمپیئن’، ‘جیگر بم’ اور ‘ٹرپ ابھی باقی ہے’ کو انڈیا میں مقبولیت ملی تھی۔28 سالہ رسل اپنا پہلا سنگل لانچ کرنے والے ہیں اور اسے لاس اینجلس کی کمپنی جیمینی میوزک پیش کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ اس کمپنی نے حال میں بیبر کے البم ‘سوری’ کو بھی پروڈیوس کیا ہے۔رسل نے ایک بیان میں کہا: ‘یہ درست ہے کہ میں پرفارمنگ آرٹ کے شعبے میں اپنے کریئر کے لیے مواقع تلاش کر رہا ہوں۔ میں رواں سال اپنا پہلا بین الاقوامی میوزک ویڈیو جاری کرنے والا ہوں اور اس کا خصوصی فوکس انڈیا پر ہوگا۔ اور اس کے بعد ممکنہ طور پر بالی وڈ فلم میں قسمت آزمائی کروں گا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…