جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

دبئی میں کس کو رکھا ہوا ہے؟آصف زرداری کھل کر بول پڑے‎

datetime 16  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ انتخابات میں جیت کے بعدمیں اب صدرنہیں بنوں گاجبکہ وزیراعظم کافیصلہ بھی بلاول بھٹوہی کریں گے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاکہ میں کبھی بھی اپنے دل کی بات کسی کے ساتھ نہیں کرتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ میرے اگلے جلسہ میں گونوازگوکانعرہ لگے گا۔انہوں نے کہاکہ جولوگ

پیپلزپارٹی میں آنا چاہ رہے ہیں، انہیں ڈرایا جارہا ہے، کتنے بھی لوگ اغواءہوجائیں،مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف سے کوئی ڈیل نہیں ہے، میاں صاحب جب مصیبت میں پھنستے ہیں تو مجھے ہی یاد کرتے ہیں لیکن اب ان سے ملاقات نہیں کروں گا کیونکہ جب ملاقات کروں گاتوسیاسی لوگ ڈیل کہیں گے اوراس سے میری پارٹی کے کارکن ناراض ا ورمایوس ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاوزیراعظم نوازشریف جب منصوبے شروع کرتے ہیں تووہاں پراہم عہدے دوستوں کودے دیتے ہیں اورحدتویہ ہے کہ وہ پاکستان کوایٹمی پاوربنانے کاکریڈٹ بھی خودکوہی دیتے ہیں ۔آصف علی ز رداری نے کہاکہ مجھے بلیاں پالنے کابہت شوق ہے اوراس وجہ سے ایک بلی میں نے دبئی میں رکھی ہوئی ہے جس کومیں پیارسے بلی جان کہتاہوں جبکہ کراچی میں بھی ایک بلارکھاہواہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم پربجلی پیدانہ کرنے کاالزام لگانے والے نوازشریف خود بتائیں کہ انہوں نے کتنی بجلی پیداکی ہے کہ آج لوڈشیڈنگ کی انتہاہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف بہت تھک چکے ہیں اوران کومیں مزیدتھکاکرشکست دے دوں گااگران کومزید موقع دیاگیاتووہ ہیروبن جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو بھارتی جاسوس تھا،اس کو سزائے موت دینا اچھی بات ہے ،وہ ہمارے ملک میں بہت سے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا،اسے سزا دینا ہمارا حق بنتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کا آئی جی لگائے ۔انہوں نے کہا کہ صدارت کے دور میں پالیسی بناتے وقت میں اپنی مرضی کرتا تھا ،اسٹیبلشمنٹ اورجنرل کیانی کو اعتماد میں لیتا تھا ۔انہوں نے کہاکہ مجھے اب زیادہ جان کابہت خطرہ ہے اورمجھے اپنے سے زیادہ فکربلاول کی ہوتی ہے اوراس کوسیکیورٹی سخت کرنے کاکہتاہوں لیکن وہ میری بات نہیں مانتااورگاڑی سے نکل کرعوا م کے نعروں کاجواب دیتاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…