بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

’’پاکستان کرکٹ بورڈ میں نیا عہدہ متعارف‘‘ عہدے پر کس کی تقرری کی جائے گی ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 15  اپریل‬‮  2017 |

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جا ئے۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان ٗ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور ڈائر یکٹر ایچ آر بریگیڈیئر (ر) ساجد حمید نے انٹرویو کے بعد ہارون رشید کی تقرری کی منظوری دیدی۔ایک سال پاکستان کرکٹ ہیڈ کوارٹر سے دور رہنے کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیئرمین سلیکشن کمیٹی

ہارون رشید کی نئی اننگز کی تیاریاں مکمل ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ کی طرز پر پاکستان کرکٹ بورڈ یہ نیا عہدہ متعارف کرارہا ہے جس کیلئے ہارون رشید اور ایک اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے درمیان مقابلہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال قاسم کو کراچی کی ہائی پرفارمنس اکیڈمی میں نگراں مقرر کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے انہیں نئے سرے سے درخواست دینا ہوگی۔ اس پوسٹ کے لئے اشتہار دیا جائے گا اور نئے سرے سے یہ پراسس مکمل ہوگا۔ہارون رشید کو گزشتہ سال آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کی خراب کارکردگی کے بعد پوری سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ملازمت سے فارغ کردیا گیا تھا تاہم جب ڈائر یکٹر کرکٹ کا عہدہ مشتہر کیا گیا تو انہوں نے دوبارہ درخواست دے دی۔ہارون رشید پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…