لاہور(آئی این پی)اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ کار کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔خالد لطیف کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹریبیونل کھلاڑیوں کے خلاف
قانونی کارروائی کا حق نہیں رکھتا کیونکہ یہ پی سی بی کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔خالد لطیف نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ نے میرے خلاف امتیازی سلوک روا رکھا ہوا ہے ۔ اینٹی کرپشن یونٹ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہےلہٰذااسے تحقیقات سے فوری طور پر روکا جائے