پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کنگزمیں شمولیت شاہد آفریدی کومہنگی پڑگئی ،پی سی ایل کی بوم بوم کووارننگ ،پشاورزلمی کیاکچھ کرسکتی ہے ؟معروف کرکٹرکونئی پریشانی کاسامنا

datetime 13  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ نے کراچی کنگز کی جانب سے شاہد آفریدی کو اپنی فرنچائز کا صدر مقرر کیے جانے پر دوسری بار سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔اپنے اعلامیے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ ٹرانسفر،ریٹینشن یا ٹریڈ کی مقررر کردہ مخصوص وقت سے قبل کوئی کھلاڑی یا فرنچائز کسی تبدیلی کے اعلان کے مجاز نہیں۔ٹرانسفر ونڈو یا ڈرافٹ (جو پہلے ممکن ہو) سے قبل

تمام کھلاڑی قانونی طور پر اپنی ٹیم کے ساتھ کنٹریکٹ میں شامل ہیں۔پی سی بی اس بات کی بھی وضاحت دینا ضروری سمجھتا ہے کہ کنڑیکٹ کھلاڑی ،فرنچائز اور پی سی بی کے درمیان ہے اور پی سی بی کے علاوہ کوئی دوسرا فریق اس میں تبدیلی کے اعلان کا مجاز نہیں۔تبدیلی طے شدہ قانون اور مقرر کردہ وقت کے دوران ہی دونوں پارٹیاں پی سی بی کی اجازت کے بعد ہی کرسکتی ہیں۔شاہد آفریدی کے کیس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے وضاحت دیدی ہے کہ کوئی کھلاڑی جو ابھی کسی ٹیم کے ساتھ منسلک ہے وہ بھی کھلاڑیوں کے ٹرانسفر ،ریلیز ،یا ریٹینٹشن کے مقرر کردہ وقت سے قبل کس دوسری فرنچائز کو کھلاڑی کے علاوہ بھی کسی دوسری حیثیت سے جوائن نہیں کرسکتا۔اور اس حوالے سے مقرر کردہ وقت اور قوانین پر عمل لازمی ہے۔زرائع کے مطابق جون یا اس کیبعد ٹرانسفر ونڈو کھلنے کی صورت ہی شاہد آفریدی اسی صورت کراچی کنگز قانونی طور پر جوائن کرسکتے ہیں جب کراچی کنگز ان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے پشاور زلمی سے ٹریڈکی درخواست کرے یا پھر پشاور زلمی انہیں خود ریلییز کردیں۔اس عمل سے قبل شاہد آفریدی قانونی طور پر اب بھی پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ذرائع کیمطابق پی سی ایل انتظامیہ نے قوانین کی خلاف ورزی پر کراچی کنگز اور شاہد آفریدی کو وارننگ دی ہے اور پشاور زلمی کے پاس قانونی کاروائی کا حق بھی موجود ہے

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…