منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان،ویسٹ انڈیز یا بنگلہ دیش،ورلڈ کپ میں براہ راست کون کون پہنچے گا؟تازہ ترین رینکنگ جاری، حیرت انگیزانکشاف

datetime 13  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح کے باوجود آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان آٹھویں پوزیشن پر برقرار ہے۔پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف2-1 سے فتح رینکنگ میں صرف ایک پوائنٹ کا اضافہ ہی دلا سکی جبکہ ویسٹ انڈیز کو سیریز میں شکست کے بعد ایک پوائنٹ کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم وہ اب بھی 9 ویں پوزیشن پر موجود ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے پوائنٹس 90 جبکہ ویسٹ

انڈیز کے 83 ہو گئے ہیں اور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پوائنٹس کا فرق 5 سے بڑھ کر 7 پوائنٹس کا ہو گیا ہے۔پاکستان اگر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہو جاتا تو وہ 92 پوائنٹس کے ساتھ بنگلہ دیش کی جگہ ساتویں پوزیشن پر آتے ہوئے ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے ہدف کے بہت قریب پہنچ سکتا تھا۔ اب پاکستان کے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کا دارومدار یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کارکردگی پر ہو گا۔واضح رہے کہ 30 ستمبر تک میزبان انگلینڈ کے علاوہ ٹاپ 7 ٹیمیں ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی کر لیں گی۔ باقی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد ہی ورلڈ کپ میں شامل ہو سکیں گی۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے میچز کی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پوائنٹس کی تعداد 90کرلی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے 85پوائنٹس ہیں۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں سنچری بنانے والے بابراعظم ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے، انہوں نے سیریز میں 13، 125 ناٹ آؤٹ اور 16 رنز اسکور کیے۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ 88، 32 اور 81 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے بلکہ رینکنگ میں 6 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 20 میں واپسی کی راہ ہموار کی۔ عماد وسیم 8 درجے

بہتری کے ساتھ 89 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔محمد حفیظ نے بولنگ میں 10 درجے بہتری کے ساتھ 27 پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ آل راؤنڈرز میں انہوں نے افغانستان کے محمد نبی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ سیریز میں سب سے زیادہ 6 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی 14 درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے 34 ویں جب کہ محمد عامر 12 درجے بہتری کے ساتھ 38 ویں اور عماد وسیم 7 درجے بہتری کے ساتھ 39 ویں پوزیشن پرآ گئے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے حساب سے اے بی ڈی ویلیئرز پہلی، ڈیوڈ وارنر دوسری، ویرات کوہلی تیسری، جو روٹ چوتھی، فرینکوئس ڈو پلیسی پانچویں، کوئنٹن ڈیکوک چھٹی، مارٹن گپٹل ساتویں، بابراعظم آٹھویں، کین ولیم سن نویں اور اسٹیو اسمتھ دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…