لندن (آن لائن)سپاٹ فکسنگ کیس ! ناصر جمشید کی اہلیہ نے کیا کام شروع کر دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دنگ رہ گیا ,ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کی بیوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کیس میں شوہر کو نوٹس آف چارج جاری کرنے کو ’غیرپیشہ ورانہ رویے‘ سے تعبیر کر دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرگرم ناصر جمشید کی
اہلیہ ڈاکٹر ثمرہ افضل نے پی سی بی کو پروفیشنل ازم کا سبق پڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’ان سے کہیں کہ نوٹس کے بارے میں ناصر یا ان کے وکیل کو بھی کچھ بتا دیں، پروفیشنل ازم نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے، انہوں نے ایک ہفتے سے ناصر جمشید کے وکیل کو جواب نہیں دیا، نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات کر رہی ہے اور انہوں نے ناصر جمشید کا پاسپورٹ اور فونز تحویل میں لے رکھے ہیں جس کی وجہ سے وہ ملک نہیں چھوڑ سکتے اور اپنے بیمار والد کی عیادت بھی نہیں کرسکے جو اس وقت کوما میں ہیں۔