بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے 8سفیروں کا اعلان کردیا ، پاکستانی کونسے کھلاڑی کا نام شامل ؟

datetime 13  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال انگلینڈ میں ہونے والی چمپیئنز ٹرافی کے لیے شاہد آفریدی سمیت 8 سفیروں کے ناموں کا اعلان کردیا جنھوں نے مجموعی طورپر 1774 ایک روزہ میچوں میں 48 سنچریوں کی مدد سے 51 ہزار 906 رنز بنائے اور838 وکٹیں حاصل کیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مستقبل کی نسل کو کھیل سے متاثر کرنے اور ٹورنامنٹ کی مقبولیت کو

بڑھانے کے لیے رواں سال یکم جون سے 18 جون تک کھیلی جانے والی چمپیئنز ٹرافی کے 8 سفیروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو بھی کرکٹ کے مشہور کھلاڑیوں کے ساتھ سفیروں کی فہرست میں رکھا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘میں خوش ہوں کہ مجھے آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کیا گیا ہے اور جن کھلاڑیوں کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کھیلی تھی ان کھلاڑیوں کے بہترین گروپ میں شامل ہونا خوش قسمتی ہے’۔پاکستان کے سابق کپتان نے چمپیئنز ٹرافی میں 13 میچ کھیلے جہاں انھوں نے 14 وکٹیں حاصل کیں اور 167 رنز بھی بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘چمپیئنز ٹرافی ایک ایسا ٹورنامنٹ ہے جس کو پاکستان نے کبھی نہیں جیتا اور اب انڈیا، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ ایک مشکل گروپ میں ہے’۔مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہا کہ ‘پاکستانی ٹیم کو اپنی صلاحیت پر بھروسہ کرنا چاہیے اور ہر میچ میں لطف اندوز ہونے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور ان کھلاڑیوں کو بھی اپنے سابق کھلاڑیوں یا دیگر بہترین ٹیموں کی طرح ہی کام کرنا ہوگا’۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں کی فہرست میں سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکار اور نیوزی لینڈ سابق تیز ترین باؤلر شین بونڈ جیسے مشہور کھلاڑی شامل ہیں۔چمپیئنز ٹرافی کے سفیروں میں پاکستان کے شاہد آفریدی،

بنگلہ دیش کے حبیب البشر، انگلینڈ کے آئن بیل، نیوزی لینڈ کے شین بونڈ، آسٹریلیا کے مائیک ہسی، ہندوستان کے ہربھجن سنگھ، سری لنکا کے کمارسنگا کارا اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ شامل ہیں۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ ‘چمیئنز ٹرافی کے آغاز میں 50 دن باقی ہیں اور ہم ان 8 بہترین کرکٹرز کو اپنے چمپیئن ایمبسیڈرز کے طور اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ پروگرام

ان عظیم کھلاڑیوں کو نئے کرکٹ کیمداحوں کی نئی نسل اور کھلاڑیوں کو یکجا کرے گا کھلاڑیوں ہماری کرکٹ کے ذریعے اچھے پراجیکٹ اور کھیل کا سدا بہار ورثہ چھوڑیں گے’۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ ‘یہ کھلاڑی آئی سی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے مہارت اور اچھے مشوروں سے نوازیں گے اور مجھے یقین ہے کہ چمپیئنز ٹرافی کے 15 میچوں میں ہم سب ان کے تجزیوں کو پڑھ کر محظوظ ہوں

گے۔چمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ تمام میچز انگلینڈ اور ویلز کے تین مقامات اوول، ایجبسٹن اور کارڈف میں کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…