دبئی(آئی این پی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، بابر اعظم ،شعیب ملک ،حسن علی اور محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔بابر اعظم ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے میچز کی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پوائنٹس کی تعداد 90کرلی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے 85پوائنٹس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں سنچری بنانے والے بابراعظم ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے، انہوں نے سیریز میں 13، 125 ناٹ آؤٹ اور 16 رنز اسکور کیے۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ 88، 32 اور 81 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے بلکہ رینکنگ میں 6 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 20 میں واپسی کی راہ ہموار کی۔ عماد وسیم 8 درجے بہتری کے ساتھ 89 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔محمد حفیظ نے بولنگ میں 10 درجے بہتری کے ساتھ 27 پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ آل راؤنڈرز میں انہوں نے افغانستان کے محمد نبی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ جبکہ آل راؤنڈرز میں انہوں نے افغانستان کے محمد نبی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ سیریز میں سب سے زیادہ 6 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی 14 درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے 34 ویں جب کہ محمد عامر 12 درجے بہتری کے ساتھ 38 ویں اور عماد وسیم 7 درجے بہتری کے ساتھ 39 ویں پوزیشن پرآ گئے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے حساب سے اے بی ڈی ویلیئرز پہلی، ڈیوڈ وارنر دوسری، ویرات کوہلی تیسری، جو روٹ چوتھی، فرینکوئس ڈو پلیسی پانچویں، کوئنٹن ڈیکوک چھٹی، مارٹن گپٹل ساتویں، بابراعظم آٹھویں، کین ولیم سن نویں اور اسٹیو اسمتھ دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔