بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

سنگل انٹری ویزا،سابق برطانوی کپتان بھارت میں مشکلات کاشکار

datetime 12  اپریل‬‮  2017 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق برطانوی کپتان اورکمنٹیٹرکیون پیٹرسن بھارت میں آئی پی ایل میں شرکت کے دوران سنگل انٹری ویزاجاری ہونے کی وجہ سے پریشانی کاشکارہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی کپتان نے آئی پی ایل میں توشرکت سے انکارکردیاتھاکیونکہ ان کی فیملی نے کیون پیٹرسن کوبھارت جانے سے روک دیاتھالیکن وہ آئی پی ایل میں کمنٹری کےلئے بھارت آئے لیکن سنگل انٹری ویزاہونے کی وجہ سے اب

مشکلات کاشکارہیں ۔آئی پی ایل میں شرکت کےلئے کیون پیٹرسن نے برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کوبھارت کےلئے ملٹی پل ویزاجاری کرنے کی درخواست دی تھی لیکن ان کوسنگل انٹری ویزاجاری ہواجس کی وجہ سے وہ بھار ت توآگئے لیکن بھارت سے باہرنکلناان کے اب مشکل ہوگیا ۔کیون پیٹرسن کواپنی اس پریشانی کااس وقت پتہ چلاجب وہ آئی پی ایل کے پہلے ہفتے ہی اپنی کمنٹری کرنے کامعاہدہ ختم ہونے پرواپس وطن جانے لگے توان کوجانے سے روک دیاگیا۔سابق برطانوی کپتان نے اپنے سنگل انٹری ویزے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اعلان بھی کیا لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ ان کے پاسپورٹ پر تو سنگل اینٹری ویزا لگا ہے، تو وہ اور پریشان ہو گئے اور سوشل میڈیا پرمدد کی اپیل کر دی ۔ٹوئیٹرپراپنے پیغام میں کیون پیڑسن نے کہاکہ میں نےتوبرطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کو ملٹی پل ویزے کی درخواست دی لیکن سنگل انٹری ویزاجاری کیااوراس ویزے کی وجہ سے میں وطن واپس نہیں جاسکتا اس لئے میری مددکروکیونکہ اس میں میراکوئی قصورنہیں ہے ۔کیون پیٹرسن نے کہاکہ میں نے توملٹی پل ویزے کےلئے فیس بھی جمع کرائی لیکن مجھے سنگل انٹری ویزاجاری کیاگیاجوکہ میرے ساتھ زیادتی ہے اورمجھے اس وقت جومشکلات درپیش ہیں وہ میں ہی جانتاہوں ۔انہوں نے اس سلسلے میں آئی پی ایل انتظامیہ سے بھی بات کی ہے کہ ان کوبھارت سے برطانیہ جانے کےلئے اجازت دلوائی جائے



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…