اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 روایتی حریف بھارت اور پاکستان بارے دھماکہ خیز انکشاف

datetime 10  اپریل‬‮  2017 |

لندن (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء4 کا آغاز یکم جون سے ہو گا جو 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ بی جبکہ تین روایتی حریف آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ گروپ اے میں شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 4 جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق

آئندہ سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہو گا اور 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو تیسری بار ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہو گا۔ دو مرتبہ انگلش ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم پہلی بار اسے ویسٹ انڈیز جبکہ دوسری بار بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ عالمی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں گروپ اے جبکہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم گروپ بی میں شامل ہیں۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف بھارت، دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنلز 14 اور 15 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 18 جون کو ہو گا۔ بارش کی صورت میں فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر 2015ء4 تک ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ رینکڈ آٹھ ٹیموں نے ٹرافی کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…