جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

روزانہ اپنے شوہر کو ایک بات بتاتی ہوںکہ ۔۔۔! وسیم اکرم کی اہلیہ کا بیان سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 10  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم ایک خوشحال اور بہترین زندگی گزار رہے ہیں اور شائقین بھی ان کی جوڑی سے بہت خوش ہیں۔ شنیرا اکرم نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں ایک سوال کا ایسا جواب دیا جس سے آپ کو بھی اندازہ ہو جائے گا کہ دونوں کی زندگی کس قدر بہترین گزر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم نے پہلی مرتبہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی ہے۔انٹرویو میں انہوں نے کئی سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے۔ان سے پوچھا گیا کہ گزشتہ سال ان کے ساتھ سب سے اچھا کیا پیش آیا۔۔۔؟ اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے تھائی لینڈ میں چند قریبی دوستوں اور اپنے والدین کے ساتھ وسیم اکرم کی 50ویں سالگرہ منائی۔ یہ سب سے بہترین چھٹیوں میں سے ایک تھیں اور بہت ہی خوشی کا موقع تھا۔‘‘شنیرا اکرم سے پوچھا گیا کہ ان کا سب سے بڑا فوبیا کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’میں آسٹریلین ہوں اس لئے یقیناًمکڑیاں، سانپ اور شارکس۔ یہ تینوں ہی وہاں جانیں لینے کا سبب بنتے ہیں جہاں سے میں آئی ہوں۔‘‘شنیرا اکرم نے سب سے دلچسپ جواب اس وقت دیا جب ان سے پوچھا گیا کہ ’’آپ سونے کیلئے بیڈ پر جانے سے پہلے آخری کام کیاکرتی ہیں۔‘‘ شنیر اکرم نے فوراً جواب دیا کہ ’’اپنے شوہر کو بتاتی ہوں کہ تم سے پیار کرتی ہو۔‘‘

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…