گیانا(نیوزڈیسک)کالی آندھی کیخلاف کلین سویپ شکست گرین شرٹس کو 2019ء کے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی سے محروم کر سکتی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے گیانا میں شروع ہوگیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پہلے ون ڈے میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 308 رنز بنائے جو ناکافی ثابت ہوئے۔ بڑے ٹوٹل کے باوجود ٹیم کی شکست سے باؤلروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ تاہم سرفراز الیون سیریز کے باقی میچز جیتنے کیلئے پرعزم ہے۔ یاد رہے کہ کالی آندھی کیخلاف کلین سویپ شکست گرین شرٹس کو 2019ء کے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی سے محروم کر سکتی ہے۔ اس لئے قومی ٹیم کا آج میچ جیتنا ضروری ہے۔