اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اظہر علی کو پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی، شہریار خان نے سب بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے گزشتہ روز انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی
سے اظہر علی کی چھٹی کوچ مکی آرتھر کے مشورے پر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کا معیار پرانا اور فرسودہ ہے ، نئی کرکٹ کھیلنے کیلئے کپتان کا جارح مزاج ہونا ضروری ہے جبکہ اظہر علی دھیمے اور نرم مزاج کے ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ دنیا میں جدید طرز کی کرکٹ سے پاکستانی ٹیم کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ایک جارح مزاج نیا کپتان لایا جائے۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کے مشورے کے بعد میں نے خود اظہر علی کوبلا کر ون ڈے کپتانی سے ہٹایا اور انہوں نے کوئی احتجاج بھی نہیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاک بھارت سیریز نہ ہونے کا نقصان دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کو ہے۔سیریز نہ ہونے کا نقصان پی سی بی برداشت کرنے کی سکت رکھتا ہے مگربھارت سے سیریز کی صورت میں پی سی بی کو کرکٹ انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے بہتر وسائل دستیاب ہو سکتے ہیں۔سیریز نہ ہونے کا نقصان پی سی بی برداشت کرنے کی سکت رکھتا ہے مگربھارت سے سیریز کی صورت میں پی سی بی کو کرکٹ انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے بہتر وسائل دستیاب ہو سکتے ہیں