اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقی بلے باز ہنسی کرونئے اور بھارتی بلے باز سریش رائنا کے زیادہ رنز کاریکارڈ توڑدیا ۔تفصیلات کے مطابق مایہ ناز اوپنرمحمد حفیظ نے سابق جنوبی افریقی بلے باز فضائی حادثے میں جاں بحق ہونے والےاور میچ فکسنگ میں سزا یافتہ ہنسے کرونئے اور بھارت کے آل راؤنڈر سریش رائنا کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے 183 میچز میں
5615 رنز بنالئے ہیں جبکہ سابق جنوبی افریقی بلے باز ہنسی کرونئے نے 5565 اور سریش رائنا نے 5568 رنز بنا رکھے ہیں۔پاکستانی بلے باز محمد حفیظ نے زیادہ رنز بنانے کا یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں 88رنز بنا کر حاصل کیا۔ ان 88رنز کے ساتھ اب محمد حفیظ دنیائے کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں 59ویں نمبر پر آچکے ہیں۔