ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’کوئی غلطی ہو گئی ہو تو اپنا سمجھ کر معاف کردینا‘‘

datetime 8  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کپتان مصباح الحق کے بعدانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کااعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق کرکٹر یونس خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس کے دوران کردیا گیا ہے۔ذرائع کےمطابق یونس خان نےچیف سلیکٹر کے دباؤ کےتحت ریٹائرمنٹ کافیصلہ کیا۔یونس خان کا اپنی پریس کانفرنس کے دروان کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ

سراٹھا کر رخصت ہوں ۔ ویسٹ انڈیز کےخلاف سریز آخری ہوگی۔ جس کے بعد میں ریٹائر ہوجائونگا ۔ ، جب بھی ضرورت پڑی میں حاضر ہوں۔ ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین یونس خان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی قبول کرنےکےلیےبھی تیارتھے۔خیال رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نےدورہ ویسٹ انڈیزکےبعدنئی ٹیم بنانےکااشارہ دیاتھا۔یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز سے صرف 23رنز کی دوری پر ہیں جبکہ وہ اپنے کریئر کے آخری ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نےٹیسٹ کرکٹ میں 34 سنچریاں اور 32نصف سنچریاں اسکور کیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑاانفرادی اسکور 313رنز ہے۔یاد رہےکہ دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیاتھا۔واضح رہےکہ مصباح الحق کو وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر 2017 میں دنیا کے5 بہترین کھلاڑیوں میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…