اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور زلمی معروف پاکستانی آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کو پی ایس ایل انتظامیہ نے جھٹکا دے دیا۔ کراچی کنگز کیساتھ معاہدے پر سوالات کھڑے ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کے کراچی کنگز سے معاہدے پر پاکستان سپر لیگ حکام نے معاہدے کی حیثیت پر سوال کھڑا کردیا ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر پی ایس ایل کے آفیشل اکاونٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں پی ایس ایل انتظامیہ کا کہن
ا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کی کسی ٹیم میں شمولیت کا درست طریقہ کار یہ ہے کہ ٹیم اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو پلیئرز ڈرافٹ کے دوران خریدے ۔پلیئر ڈرافٹ کے علاوہ کسی کھلاڑی کی کسی بھی ٹیم کے ساتھ معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔واضح رہے کہ پشاور زلمی کو خیر باد کہنے کے بعد گزشتہ روز شاہد آفریدی نے کراچی کنگز میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور اس حوالے سے انکا کراچی کنگز سے معاہدہ بھی طے پا گیا تھا۔
Player transfer/retention can be decided/announced only during respective window by PSL Secretariat. Anything else is unofficial, unapproved
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 7, 2017