لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹسمین عمران نذیر کے بارے میں انکشاف ہواہے کہ اْنہیں ایتھرائیسڈ نامی بیماری لاحق ہوگئی ہے جس کے سبب وہ کرکٹ بیٹ پکڑنے کے قابل بھی رہے۔ایک ٹی وی پروگرام میں سابق کپتان راشدلطیف نے انکشاف کیاہے کہ تین سال قبل
ایک میچ کے دوران گینداْن کے سر پر لگ گئی تھی جس سے اْنہیں ایتھرائیسڈ نامی بیماری لاحق ہوگئی جس کے سبب اب وہ بیٹ بھی نہیں پکڑسکتے جس کی وجہ اْن کے ہاتھ کی گرپ ختم ہوجانا ہے۔اس انجری سے نجات کیلئے انہوں نے ادویات استعمال کیں تو اس کے سائیڈ افیکٹ سے وہ کافی موٹے ہوگئے۔اگرچہ ادویات سے اْنہیں ایتھرائیسڈ سے قدرے افاقہ ہواہے مگر اس کے باوجود وہ کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔ اب عمران نذیر انڈر19پلیئرزکے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور اْنہیں کرکٹ سکھاتے ہیں۔