لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈنے طے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی)کیخلاف باقاعدہ قانونی چارہ جوئی کیلئے برطانوی وکلاء سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ ممکنہ طور پر آئی سی سی اور عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان دوہزار پندرہ سے دوہزار بائیس کے درمیان چھ باہمی سیریز کھیلنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔لیکن بھارتی بورڈ کے تاخیری حربوں
کے باعث دو سیریزنہ کھیلی جاسکیں۔بھاری مالی نقصان نے پی سی بی کو بی سی سی آئی کے خلاف قانونی اقدامات کرنے پر مجبور کردیا۔پی سی بی کے قانونی مشیر سلمان نصیر لندن میں اس کیس کا جائزہ لیں گے اور آئی سی سی اور پھر عالمی ثالثی عدالت میں کیس دائر کریں گے۔سلمان نصیر لندن میں نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ ملاقاتیں کرکے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ ایشو پر بھی بات چیت کریں گے۔