لاہور (آن لائن)اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن نے اپنے اوپر عائد الزامات کاجو جواب جمع کرایا ہے اس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چکرا کر رکھ دیا،پانچ روز گزرنے کے بعد بھی پی سی بی فیصلہ نہیں کرپایا کہ مزید پیش رفت کیسے کرنی ہے۔چارج شیٹ کا جواب داخل کرائے کئی روز گزر گئے مگر پی سی بی شاہ زیب حسن کے جوابات سے مطمئن نہیں ہے، بورڈ یہ بھی فیصلہ نہیں کرپایا کہ کیس ٹریبونل میں
بھیجنا ہے یا خود کوئی ایکشن لینا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ زیب کے جوابات میں ابہام ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ وہ غلطی تسلیم کررہے ہیں، معافی مانگ رہے ہیں یا الزامات کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں،اسی لیے پی سی بی نے شاہ زیب حسن سے وضاحت کے لیے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ زیب حسن پر 3شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے جس میں سے بکیوں سے رابطے پربورڈ کو تاخیر سے اطلاع دینے کا الزام وہ تسلیم کرچکے ہیں