لندن(آئی این پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو رواں سال کا وزڈن لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے جب کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان بھی وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ویرات کوہلی کا بیٹ تینوں فارمیٹس میں تواتر سے چلا، ان کی اچھی کارکردگی کی بدولت گزشتہ سال بھارت نے تینوں فارمیٹس میں انگلینڈ کے خلاف کلین سوئپ کیا۔ ٹیسٹ میں
انہوں نے 75 کی اوسط سے رنز سکور کیے، ان کی ایوریج ون ڈے کرکٹ میں 92 جب کہ ٹی 20 میں 106 رہی۔ کوہلی یہ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے تیسرے بھارتی پلیئر ہیں۔ وریندر سہواگ 2 جبکہ سچن ٹنڈولکر ایک مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان بھی وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ انہیں یہ اعزاز گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز 2۔2 سے ڈرا کرنے اور پاکستان کو نمبر ون پوزیشن دلانے پر دیا گیا ہے. اس سے قبل آخری مرتبہ 1997 میں پاکستان کے سعید انور اور مشتاق احمد کو اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔انگلینڈ کے کرس ووکس کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 26 وکٹیں حاصل کرنے پر وزڈن کا تاریخی ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ انگلش کرکٹرز ٹوبے رولینڈ جونز اور بین ڈکٹ کو بھی اچھی کارکردگی پر یہ ایوارڈ ملے گا۔انہیں یہ اعزاز گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز 2۔2 سے ڈرا کرنے اور پاکستان کو نمبر ون پوزیشن دلانے پر دیا گیا ہے. اس سے قبل آخری مرتبہ 1997 میں پاکستان کے سعید انور اور مشتاق احمد کو اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔انگلینڈ کے کرس ووکس کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 26 وکٹیں حاصل کرنے پر وزڈن کا تاریخی ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ انگلش کرکٹرز ٹوبے رولینڈ جونز اور بین ڈکٹ کو بھی اچھی کارکردگی پر یہ ایوارڈ ملے گا۔