اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

میں نے اپنی پوری زندگی میں ایسا باؤلر نہیں دیکھا ،ڈین جونز نے پاکستانی باؤلر کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

datetime 5  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے رومان رئیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باؤلر کو مزید مواقع ملنے چاہئیں کیونکہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پی ایس ایل میں دباؤ کی صورتحال میں رومان سب سے بہترین باؤلر ثابت ہوا تھا۔ڈین جونز نے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں ایسا باؤلر نہیں دیکھا جو بلے باز کی جانب سے خود پر ااٹیک کرنے پر لطف اندوز ہوتا ہو اور وہ ایک مختلف طرز کا باؤلر ہے۔

انہوں نے کہا کہ رومان 140 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار کے ساتھ گیند کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ دور کی کرکٹ میں اپنی ورائٹی سے بلے باز کو پریشان کر سکتا ہے کیونکہ وہ ایک ذہین باؤلر ہے اور ون ڈے و ٹی20 دونوں میں اس سے یکساں فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے پاکستان سپر لیگ کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ایونٹ کو نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔ایک انٹرویو میں رومان رئیس نے کہا کہ پی ایس ایل مجھے جیسے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ٗ میں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت میں پاکستانی ٹیم میں منتخب ہوا۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے نوجوان اسپنر شاداب خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نے لیگ اسپنر کو بھی اپنے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کی اور یہ ایونٹ نوجوانوں کو گمنامی کے اندھیروں میں کھونے کے بجائے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔سرفراز احمد کی قیادت کے حوالے سے سوال پر فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں سرفراز کے ساتھ کھیلتے ہوئے بڑا ہوا ہوں، وہ سوچ سمجھ کر قیادت کر تے ہیں جو بحیثیت باؤلر میرے بہت مثبت چیز ہے ٗوہ جانتے ہیں کہ میری خوبیوں سے واقف ہیں لہٰذا وہ دباؤ کی صورتحال میں میرا استعمال کرسکتے ہیں۔رومان نے کہا کہ ڈومیسٹک سطح پر سرفراز انتہائی

کامیہاب قائد ثابت ہوئے ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی ان کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر بہترین فٹنس کے حامل کرکٹرز کے ساتھ اٹیکنگ اور جارحانہ کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتے ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کیلنے کی وجہ سے میں اس طرز کی کرکٹ کھیلنے کا عادی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…